مقبوضہ کشمیر: شبیر شاہ سمیت متعدد حریت رہنما نظر بند‘ سینکڑوں اراضی پر بھارتی قبضے کیخلاف مظاہرہ
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںقابض انتظامیہ نے حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ، اشرف صحرائی راجہ معراج الدین،پیر سیف اللہ اور ایاز اکبر کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے۔قابض انتظامیہ نے سیمینار میں شرکت سے روکنے کیلئے انہیں گھروں میں غیر قانونی طورپر نظربند کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میںسونہ مرگ کے رہائشیوں، تاجروں اور زمین مالکان نے بھارتی فوجیوںکی طرف سے سینکڑوں کنال اراضی پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف کنگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔نعرے بازی کی اور مجسٹریٹ کو یادداشت پیش کی ۔ بیوپار منڈل سونہ مرگ کے زیراہتمام مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی فوجیوںنے سونہ مرگ کے سیاحتی مقام پر واقع ان کی سینکڑوں کنال اراضی پر باڑ لگا کرقبضہ کر لیا ہے ۔