پاکستان آ کر معلوم ہوا یہاں اصول پسندی کوئی چیز نہیں، چودھری سرور خدمت خلق جاری رکھیں گے: اہلیہ سابق گورنر

30 جنوری 2015

لاہور (این این آئی) مستعفی ہونے والے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور نے کہا ہے کہ انکے شوہر نے ساری زندگی بیرون ملک گزاری اور وہ اصول پسندی کے قائل ہیں، پاکستان آ کر معلوم ہوا کہ یہاں اصول پسندی کوئی چیز نہیں، فیصل آباد کا گھر بیچ دیا ہے اب لاہور میں ہی رہیں گے۔ چودھری سرور کی اہلیہ نے کہا کہ گورنر شپ اور اس جیسے عہدے آتے جاتے رہتے ہیں اصل مقصد خدمت ہونا چاہئے اور انکے شوہر گورنر شپ چھوڑنے کے بعد خدمت خلق جاری رکھیں گے۔
اہلیہ سابق گورنر