پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری اور انکی کمپنی کے ڈائریکٹر عثمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے چھاپے
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے لاہور نے گذشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور ان کی کمپنی کسان کیئر کے ڈائریکٹر عثمان عبیداللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ اعجاز چودھری، انکی اہلیہ اور کمپنی ڈائریکٹر سلمیٰ اعجاز اور ڈائریکٹر عثمان کے خلاف بینک آف پنجاب کی درخواست پر قرضہ کی عدم ادائیگی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اعجاز چودھری اور ان کی کمپنی کو 3 کروڑ 40 روپے کا نادہندہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے چھاپے