پنجاب میں مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی، برٹش کونسل کے وفد کا شہبازشریف کو خراج تحسین

30 جنوری 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے لائق تحسین اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کرشماتی قیادت میں فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم تعلیمی شعبے میں بہتری کیلئے جس محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں امید ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبے کیلئے مقررکردہ اہداف ضرور حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ برٹش کونسل کے چیف ایگزیکٹو سیرن ڈیوائن کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
وفد کا خراج تحسین