ڈیرہ اسماعیل خان: 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد

30 جنوری 2015

ڈیرہ اسماعیل خان+ پشاور (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں) ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق شیرو کونا کے علاقے سے تین افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نعشوں کے پاس سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خالی خول ملے ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاحال نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ علاوہ ازیں خیبر پی کے پولیس فورس نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 131افغان باشندوں اور8 اشتہاری ملزمان سمیت 645 مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و کارتوس برآمد کر لئے جبکہ سکیورٹی آرڈیننس اور لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 185افراد کو دھر لیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر پشاور کی انسداد دہشت گردی فورس نے تباہی کے بڑے منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے دوران پور سے ایک چھاپہ کے دوران2 دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، ڈیوائس، دستی بم اور کلاشنکوف برآمد ہوئے دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دوسرے کا شیخوپورہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت خیبر پی کے کے محکمہ تعلیم کے مجاز حکام نے سرکاری کالجوں میں م¶ثر تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے ان اداروں میں اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نعشیں برآمد