ورلڈ بنک نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دیدی، 5 کروڑ ڈالر سندھ میں معاشی حالت کی بہتری پر خرچ ہونگے

30 جنوری 2015

اسلام آباد (این این آئی ) ورلڈ بنک نے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری دے دی، پانچ کروڑ ڈالر سندھ میں معاشی حالات کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔ عالمی بنک کے اعلامیے کے مطابق قرض پچیس سال کی مدت کیلئے ہوگا، پانچ سال کی رعایتی مدت ہوگی۔ منصوبے سے خدمات کے شعبے میں سیلز ٹیکس کے محصولات بڑھانے میں مدد ملے گی۔