پاکستان، بھارت کے درمیان مذاکرات تنازعات کاواحدحل ہیں:عبدالباسط

30 جنوری 2015

اسلام آباد (آئی این پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ  پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات تنازعات کا واحدحل ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ کے ذمہ داروں کو سزادی جائے۔