میں ٹھنڈے پانی سے نہا سکتا ہوں، اہلیہ اور بچی نہیں، اس لئے بجلی کا بل جمع کرایا: عمران
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعتراف کر لیا بجلی کا بل جمع کرانے کی اصل وجہ ان کی اہلیہ ریحام خان ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران بجلی کا بل جمع کرانے کے بارے میں سوال پر عمران خان نے کہا میں تو ٹھنڈے پانی سے نہا سکتا ہوں لیکن میری اہلیہ اور 11 سالہ بچی ٹھنڈے پانی سے نہیں نہا سکتیں جس کی وجہ سے میں نے بل جمع کرایا ہے۔
عمران/ بل
سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی چاروا اور ہرپال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری، فائرنگ، پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی
سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے شام سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چاروا اور ہرپال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنک اور گولہ باری کی۔ سرحدی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے چاروا اور ہرپال سیکٹر کے دیہات کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فائرنگ اور گولہ باری رک گئی۔
بھارتی فورسز کی گولہ باری