طارق حسن نے غیر قانونی ٹریڈنگ بے نقاب کی، شوکت عزیز نے برطرف کردیا: ظفر حجازی
اسلام آباد (صباح نیوز + این این آئی + آئی این پی) چیئرمین ایس ای سی پی محمد ظفرالحق حجازی نے انکشاف کیا ہے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے غیر قانونی ٹریڈنگ بے نقاب کرنے پر ایس ای سی پی کے سربراہ طارق حسن کو برطرف کیا تھا ان سائیڈ ٹریڈنگ پر ہاتھ ڈالا تو ایک بروکر نے اثرورسوخ استعمال کر کے یہ کارروائی کرا دی۔ فوریسٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کو بھی طاقتور مافیا نے رکوا دیا تھا ۔ سکیورٹیز بل قومی اسمبلی میں منطوری کیلئے پیش کیا گیا تھا۔کمیٹی نے سکیورٹیز بل 2015ء کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا اس پر تفصیلی غور کریں گے۔