بلغاریہ سے روس کی بندرگاہ تک کثیر القومی بلیک سی ریگاٹا میں قابل قدر کارکردگی، پاک نیوی کے جہاز کیلئے ’’بیسٹ نیو کمر‘‘ کا ایوارڈ

30 جنوری 2015

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بلغاریہ کی بندر گاہ وارنا سے روس کی بندرگاہ نوورو سیاسک تک منعقدہ کثیر القومی بلیک سی ریگاٹا میں قابلِ قدر کارکردگی کے اعتراف میں پاکستان نیوی کے جہاز راہ نَوَرد کو "بیسٹ نیوکَمر" ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پی این ایس راہ نَوَرد  کلاس اے ٹائپ سیل ٹریننگ شپ ہے جسے ٹال شپ بھی کہا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب سیل ٹریننگ انٹرنیشنل نے لندن میں منعقد کی۔ یہ  ایوارڈ اس جہاز کو دیا جاتا ہے جو کہیں بھی ریگاٹاز اور ٹال شپس میں اپنی پہلی شرکت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔