والدین اور بھائی کو قتل کرنیوالی مجرمہ کو سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد
کراچی (نوائے وقت نیوز) والدین اور بھائی کو قتل کرنے والی مجرمہ کو سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے اسما نواب کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کی۔ مجرمہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر 1998 میں اپنے والدین اور بھائی کو قتل کیا تھا۔