بلوچستان : نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی اہم چیلنج
کوئٹہ (بی بی سی) کوئٹہ کے لوگوں کا دارومدار زیر زمین پانی پر ہے جس میں ہر سال کمی ہو رہی ہے جبکہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہر کی مرکزی سڑک جناح روڈ ہو یا پوش علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن اکثر گلیوں میں کچرے کے ڈھیر‘ ابلتے گٹر اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر آتی ہیں جو نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کیلئے چیلنج ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ بھی کہتے ہیں کہ کونسلرکوئٹہ کی صفائی‘ پانی اور ٹریفک کے مسائل کو اپنا سمجھیں حکومت ان کے ساتھ ہے۔ کوئٹہ کے نومنتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہماری اولیت نظام کو ٹھیک کرنا‘ تجاوزات ہٹانا ہے۔