نیب سے مفاہمت، پشاور ہائیکورٹ کا اسلحہ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلی کے رشتہ دار کو رہا کرنے کا حکم
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے اسلحہ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلی کے رشتہ دار رضا علی کو نیب سے مفاہمت پر 5کروڑ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ دو رکنی بنچ نے اسلحہ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ کے رشتہ دار رضا علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی؎۔