پشاور: غیر مقامی /غیر ملکی افراد کو مکانات کرائے پر دینے پر پابندی

30 جنوری 2015

پشاور (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت غیرمقامی/ غیر ملکی افراد کو مکانات کرائے پر دینے پر پابندی عائد کر دی۔ پراپرٹی ڈیلر اور مکانات کے مالکان، کرایہ معاہدے کی نقل متعلقہ تھانے اور ہاؤسنگ اتھارٹی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔