کوہاٹ: باپ نے دو ماہ کا بیٹا ذبح کر ڈالا، ملزم گرفتار

30 جنوری 2015

کوہاٹ (این این آئی) نواحی گائوں بازید خیل میں باپ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کو ذبح کر ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ (ب) زوجہ زبیر احمد نے پولیس تھانہ محمد ریاض شہید میں رپورٹ درج کراتے بتایا میرا دو ماہ کا بیٹا ظہیر کمرے میں سویا ہوا تھاکہ والد نے ظہیر کو چھری سے ذبح کر ڈالا۔