داعش نے اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دےدی
بغداد (آئی اےن پی) عراق اور شام میں برسرپیکار شدت پسند گروپ داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دےدی۔ عالمی مےڈےا کے مطابق ایک جنگجو نے ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاو¿س میں ہی اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک مسلمان ریاست میں تبدیل کر دیں گے۔ جنگجو کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم امریکہ، فرانس بیلجیئم، کردستان اور یورپی ممالک میں حملے کرے گی اور وہاں کار بم دھماکے کئے جائیں گے کیونکہ یہ ممالک دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے جنگجو امریکی اور جاپانی شہریوں سمیت متعدد افراد کے سر قلم کر چکی ہے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر داعش کے خلاف جنگ بند نہ کی گئی تو مزید افراد کے سر قلم کئے جائیں گے۔
دھمکی