سیلفی فوٹو گرافی گناہ بالخصوص خواتین کےلئے شرمناک عمل ہے: انڈونیشین عالم کا فتویٰ

30 جنوری 2015

جکارتہ(این این آئی) انڈونیشیا کے عالم نے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیلفی فوٹو گرافی گناہ کاکام ہے اور بالخصوص خواتین کے لیے تو یہ گناہ اور شرمناک عمل ہے۔انڈونیشین عالم نے ٹوئٹر پر کہا کہ جو لوگ موبائلز کے ذریعے سیلفیز لیتے ہیں وہ غرورو تکبر اور نمود ونمائش کے مرتکب ہوتے ہیں اس لیے یہ ایک گناہ کا فعل ہے۔ سیلفیز کرنے والے اور بالخصوص خواتین اس عمل کو اس لیے اختیار کرتی ہیں تاکہ اسے فیس بک پر لگایا جائے۔