سجدہ بڑھاپے میں بھی انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھتا ہے: تحقیق

30 جنوری 2015

پرتھ (این این آئی) سجدہ بڑھاپے میں بھی انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھتا ہے۔آسٹریلیا کی ایڈتھ یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ نماز کی ادائیگی سے انسان جہاں کئی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے بچتا ہے وہیں اس کے کئی جسمانی فوائد بھی ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق کوئی بھی شخص جب نماز کی ادائیگی کے دوران اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو اس کے دماغ کی جانب خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اور اس سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حفاظ کرام بڑی عمر میں بھی قرآن پاک کو یاد رکھتے ہیں۔