خبردار! ڈاکو بھی آن لائن ہو گئے، کراچی میں ویب سائٹ پر اشتہار دیکھ کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ہوشیار ہو جائیں ڈاکو بھی آن لائن ہو گئے۔ کراچی پولیس نے اشتہاری ویب سائٹ کے ذریعے ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔گروہ میں خاتون سمیت تین افراد شامل ہیں جن کے نام محمد ریحان، امجد اور ہما ہیں۔ ملزمان ویب سائٹ پر گھروں کی فروخت کے اشتہار دیکھتے پھر خریدار بن کر فرار ہو جاتے تھے۔