امریکہ: بچوں کی جاسوسی کرنیوالی ”ایپ“ تیار

30 جنوری 2015

نیویارک (بی بی سی) امریکہ میں تقریباً 80 فیصد نوجوانوں کے پاس اپنے موبائل فون ہیں، یہ بات والدین کو کافی پریشان کرتی ہے۔ ان پریشانیوں کے باعث والدین کے لیے خصوصی ایپس ’ٹین سیف‘ بنائی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھ سکیں۔
’ٹین سیف‘ والدین کے لئے ایک ذاتی سی آئی اے جاسوسی ایپ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ایپ خفیہ طور پر کام کرتی ہے اور دکھاتی ہے کہ بچے سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ کر تے ہیں اور یہاں تک کہ سنیپ چیٹ، واٹس ایپ اور کیک جیسی ایپس کے ذریعے ان کے تلف کئے گئے میسجز اور ٹیکسٹ بھی دکھا سکتی ہے۔ ٹین سیف امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں استعمال کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد برطانیہ میں بھی آئے گی۔ 2011 میں اس کے آغاز سے لےکر اب تک اس سروس کو آٹھ لاکھ لوگ استعمال کر رہے ہیں۔