ایس جے شنکر نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

30 جنوری 2015

نئی دہلی(اے ایف پی + این این آئی) ایس جے شنکر نے بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ایس جے شنکر نے سجاتھا سنگھ کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے۔سجاتھا سنگھ کو اُن کے عہدے کی مدت سے 6 ماہ قبل ہی گذشتہ رات سبکدوش کردیا گیا۔ ایس جے شنکر اس سے پہلے امریکہ میں بھارت کے سفیر تھے۔ وقت سے قبل سبرامنیم جے شنکر کی تعیناتی پر بھارتی سیاسی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا۔