کرپشن مقدمات میں زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ملتوی

30 جنوری 2015

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرداری کی کرپشن کیسز میں بریت کیخلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ نیب نے ارسس ٹریکٹر ریفرنس اور ای آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر چودھری ریاض عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔