اسلام آباد: ائر پورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے40 کیپسول برآمد

30 جنوری 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 40  کیپسول  برآمد کر لئے گئے۔  خیبر ایجنسی  کے رہائشی  حیات الدین  کو اسلام آباد ائر پورٹ پر اے این ایف  حکام  نے گرفتار کر لیا۔ حیات الدین نجی ائر لائن کی پرواز سے جدہ جا رہا تھا۔