دھرنے کے دوران حکومت بچا کر غلطی کی: حاجی عدیل‘پاکستان چین راہداری کا روٹ بدلا تو اتنا احتجاج کرینگے لوگ کالاباغ ڈیم پر احتجاج بھول جائینگے، نقشہ پھاڑ دیا

30 جنوری 2015

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں حاجی محمد عدیل نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے نئے روٹ کا نقشہ پھاڑ دیا‘ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اقتصادی راہداری ہرگز نئے روٹ پر نہیں بننے دیں گے اگر اقتصادی راہداری گوادر سے براستہ کوئٹہ‘ ژوب‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ میانوالی‘ حسن ابدال نہ بنی تو اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملک بھر میں اتنا بڑا احتجاج کریں گی کہ لوگ کالا باغ ڈیم کیخلاف احتجاج کو بھول جائیں گے‘ اے این پی نے دھرنے کے دوران موجودہ حکومت کو بچاکر غلطی کی‘ راجہ ظفرالحق کی تجویز پر قائمہ کمیٹی نے روٹ پر بریفنگ کیلئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔