ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف افغان شہری کے اغوا کا مقدمہ‘ لیگل انسپکٹر نے جواب کیلئے عدالت سے مہلت طلب کر لی

30 جنوری 2015

اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نوید خان کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن کیخلاف افغانستان کے شہری انور خان کے اغوا کے مقدمہ کی سماعت میں وکیل نے بتایا کہ میرے موکل کیخلاف مقدمہ غیر قانونی اور بے بنیاد ہے ملزم کے خلاف انور خان کو اغوا کرنے کا الزام بھی من گھڑت ہے۔ حکومت بھارتی دباؤ کی وجہ سے مقدمات قائم کر رہی ہے۔ لکھوی کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کیا جائے اور سیشن جج کے پاس نہ بھیجا جائے جبکہ انسپکٹر لیگل ارشد نے جواب داخل کرانے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت تیس جنوری تک ملتوی کر دی۔