لاہور میں 49 لاکھ روپے سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

30 جنوری 2015

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے 49 لاکھ روپے جبکہ مزاحمت کرنے پر دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔گلبرگ کے علاقہ میں ایک کمپنی کے دفتر میں 25 سالہ عامر خان بطور اکائونٹنٹ ملازمت کرتا ہے۔ عامر خان گذشتہ روز دفتر سے چھٹی کے بعد گلبرگ کے علاقہ ٹی بلاک میں جا رہا تھا۔ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوئوں نے اسے روک کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا مزاحمت پر ڈاکوئوں نے عامر خان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ٹائون شپ کے علاقہ میں ریسکیو کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے مزمل سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے مزمل کو زخمی کر دیا۔ ہسپتال میں مزمل کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکوئوں نے ہنجروال اعوان ٹائون رضوان بلاک کے امین احمد کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 17 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شادباغ فضل کالونی میں شہزاد سے 1 لاکھ روپے، موٹرسائیکل ا ور موبائل فون، پرانی انار کلی، کچہری روڈ پر بابر سے ہزاروں روپے، موٹرسائیکل اور موبائل فون ، رائیونڈ سٹی مانگا روڈ پر نوید سے موٹرسائیکل اور موبائل فون، نواب ٹائون میں عا مر شا ہ سے 96 ہزار، سندر جلیانہ روڈ پر شاہد جاوید سے 90 ہزار روپے، مسلم ٹائون میں غلام حفیظ سے 70 ہزار، نواب ٹائون میں عمیر سے 60 ہزار روپے، گرین ٹائون میں آغا کامران سے 57 ہزار روپے، وحدت کالونی شاہد کالونی میں جاوید اقبال سے 55 ہزا ر، جوہر ٹائون جناح پارک میں فہد سے 52 ہزار روپے، گارڈن ٹائون برکت مارکیٹ میں قمر جمیل سے 35 ہز ار، شاہدرہ میں ایک بیڈ شیٹ ا ور کپڑے کی دکان سے 20 ہزار روپے لوٹ لیے۔ چوروں نے ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں راشد قیوم کے گھر سے 15 لاکھ روپے جبکہ شادباغ رفیع پارک میں جمیل احمد کی دکان سے 11 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گارڈن ٹائون سے شازیہ، شادمان سے عمر افتخار، جوہر ٹائون سے انیلہ، وحدت کالونی سے حسن کی کاریں جبکہ شاہدرہ سے زمان، شاہدرہ ٹائون سے طارق، ہنجروال سے نعیم ٹائون شپ سے ضیا، گرین ٹائون سے جاوید، گجرپورہ سے طارق، شادبا غ سے سہیل، شفیق آباد سے سہیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ پر پیراں منڈی کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر بشارت علی سے 40 ہزار روپے، موبائل چھین لیا۔ محمد فیاض کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے زیورات، نقدی، دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ فیاض کی دو بیٹیوں کی شادی تھی جن کے جہیز کا سامان تیار تھا، شادی دس روز بعد ہونے والی تھی۔ چوروں نے شاہد حسین کے گھر میں گھس کر پانچ لاکھ روپے کے زیورات، دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ عرفان کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ مریدکے فیکٹری لاکھوں روپے مالیت کی کار چوری ہو گئی۔