بس اور آئل ٹینکر تصادم میں جاں بحق 67 نعشوں میں سے 25 کی شناخت ہوگئی

30 جنوری 2015

کراچی (آن لائن ) نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر دو ہفتے قبل مسافر بس اور آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق 67 میتوں میں سے 25 کی شناخت ہوگئی ، 13میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ تاحال 36 میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔