کراچی کے مختلف علاقوںمیں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،3زخمی

30 جنوری 2015

 کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میںجمعرات کو فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کے نزدیک اللہ والا ٹائون میں مسلح افراد نے ایک شخص محمد سلیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 سالہ محمد سلیم ولد سلطان ہلاک ہوگیا،ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول محمد سلیم ضیا الدین اسپتال میں ڈینٹل ٹیکنیشن تھا ۔ادھر نارتھ کراچی میں پیلا اسکول کے نزدیک گھر کی چھت پر کھڑا نوجوان 20 سالہ ناصر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ تیسر ٹائون میں فائرنگ سے 20سالہ راجہ، گلشن اقبال بلاک 13-D میں مدینہ مسجد کے نزدیک محمد آصف زخمی ہوگیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...