کراچی: ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر بری کرنیکا حکم

30 جنوری 2015

 کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے ہوٹل پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عدم ثبوت پر ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم نعیم زادہ کو بری کردیا۔ ملزم کیخلاف 2010ء میں شارع نورجہاں تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے وقت 25قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزم اس سے پہلے بھی کوچ پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے مقدمے میں بری ہو چکا ہے۔