باڑہ متاثرین کی واپسی کے معاہدے پر دستخط‘ فی خاندان35 ہزار روپے دینگے: گورنر خیبر پی کے

30 جنوری 2015
باڑہ متاثرین کی واپسی کے معاہدے پر دستخط‘ فی خاندان35 ہزار روپے دینگے: گورنر خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت نیوز) باڑہ خیبر ایجنسی کے متاثرین کی واپسی سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر حکومت اور موبائل فون کمپنیز کے نمائندوں نے دستخط کئے، گورنر سردار مہتاب نے کہا کہ باڑہ متاثرین کو واپسی پر 35 ہزار روپے فی خاندان ملیں گے۔ تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو 4 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ جزوی طور پر تباہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے ملیں گے۔