مٹھی: غذائی قلت سے بیمار مزید 2 بچے دم توڑ گئے
تھر پار کر (نوائے وقت نیوز+ آئن لائن) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار 2 بچے دم توڑ گئے۔ 120 دن میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 344 ہوگی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد بچوں کی حالت انتہائی نازک ہے ‘ ڈاکٹر ہائی الرٹ ہیں اور ان کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔