سرگودھا: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مہلک بیماری سے ایک بچہ جاں بحق

30 جنوری 2015

سرگودھا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے نرسری روم میں مہلک بیماری سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ سول ہسپتال میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق جاں بحق ہونیوالا بچہ کلونیا کے مہلک مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج تاحال دریافت نہ ہوا ہے جبکہ بچے کے والدین کا کہنا ہے بچے کی موت عملہ کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوئی ہے۔