فوجی عدالتوں کا قیام روکنے کی عبوری حکم کی استدعا سپریم کورٹ نے خارج نہیں کی‘ صدر لاہور ہائیکورٹ بار و دیگر

30 جنوری 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان، نائب صدر عامر جلیل صدیقی‘ سیکرٹری میاں احمد چھچھر‘ فنانس سیکرٹری میاں اقبال نے مشترکہ بیان میں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام کو روکنے کی عبوری حکم کی استدعا سپریم کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کی پٹیشن میں ایسے کسی عبوری حکم کی استدعا نہیں کی گئی تھی بلکہ مکمل طور پر 21 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے جس کی آئندہ تاریخ 12 فروری سماعت کیلئے منظور ہوئی ہے فریقین کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار