کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا: ترجمان رینجرز

30 جنوری 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ شہریوں بالخصوص تاجروں، صنعتکاروں اور ڈاکٹروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن میں دیں۔
ترجمان رینجرز