اوگرا نے پٹرول 10، ڈیزل 8.50 روپے فی لٹر سستا کرنیکی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

30 جنوری 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ ڈیزل 8 روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل 11 روپے جبکہ ہائی اوکٹین 14 روپے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز ہے۔
پٹرول سستا