مرکنٹائل ایکسچینج میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 14709 لاٹ کے سودے ایک ارب 52 کروڑ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2585 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 87.4 کروڑ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 58.5 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 6.1 کروڑ روپے رہی۔