بچوں کی صحت چیلنج ہے، نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: سلمان رفیق

30 جنوری 2015
بچوں کی صحت چیلنج ہے، نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: سلمان رفیق

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا  کہ  سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کو ایک ادارے کی شکل دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے بچوں کی صحت اور پبلک ہیلتھ ایشوز بہت بڑا چیلنج ہیں جس سے نمٹنے کے لئے حکومت پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے  انہوںنے یہ بات یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے بنیادی مراکز صحت اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے، ڈاکٹروں ، طبی آلات، ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کے لئے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایک سٹڈی کروائی  جس کی روشنی میں اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف جلد ہی اس سلسلہ میں خصوصی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔