فروری کے پہلے ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کوبلوچستان میں داخل ہوں گی جس سے فروری کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، خیبر پی کے (پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خا ن ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیںکہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔