ایپکا محکمہ تحفظ ماحولیات کی مطالبات کیلئے ہڑتال ‘سڑک بلاک کر دی

30 جنوری 2015

 لاہور (سپیشل رپورٹر)ایپکا پنجاب کی جانب سے محکمہ تحفظ ماحول، قذافی سٹیڈیم، لاہور میںمکمل ہڑتال کی گئی اور حکومت و فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ملازم دشمنی کے خلاف مین روڈ بلاک کر کے شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی  ارشاد  فضل داد گجر، مرکزی چیئرمین  یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور ڈویژن، اختر علی صدر و محمد عثمان جنرل سیکرٹری ، ایپکا یونٹ محکمہ تحفظ ماحول نے تنخواہوں میں اضافے، ترقی اور دیگر مطالبات فوری منظوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔