پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلیف نہیں دیا جا رہا: ظہیر بھٹہ
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے حکومت کے ذمہ واجب ادا قرض 372ارب روپے اور اس کے سو دکی ادائیگی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 30پیسے فی یونٹ اضافہ کوعوام اور صنعتکاروں کیلئے پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باعث صنعتکار برادری بجلی کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہی تھی۔حکومت کی جانب سے بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوںمیں کمی کی نوید دی جارہی تھی مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت بڑھے گی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔