کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی، سرمایہ کاری میں 11 ارب سے زائد اضافہ: کے ایس ای 100 انڈیکس 34400 کی نفسیاتی حد پر بحال
کراچی+لاہور (سٹاف رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی34400کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں11ارب23کروڑ روپے سے زائد کی کمی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 21.88پوائنٹس اضافے سے 34408.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب،23 کروڑ7 لاکھ 39 ہزار 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77 کھرب 85 ارب60 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار309 روپے ہوگئی ۔ جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 20 کروڑ65 لاکھ 88 ہزار120 شیئرز رہیں ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر94 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 14کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 49.12پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6261.76 پربندہوا۔
مارکیٹ میں کل 13لاکھ 38 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہو ا۔
جبکہ گزشتہ روز19لاکھ49 ہزار 200حصص کا لین دین ہوا تھا۔