جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے کیبنٹ کمیٹی کا چودھری شفیق کی زیرصدارت اجلاس

30 جنوری 2015

لاہور (کامرس رپورٹر)جی ایس پی پلس کے حوالے سے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس وزیر صنعت پنجاب چوہدری محمد شفیق کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا - اجلاس کا مقصد جی ایس پی پلس کے 27 ضوابط پر مختلف محکموں کے عملدرآمد اور اس حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل تھا -
وزیر محنت راجہ اشفاق سرور ، رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے -چیف ایگزیکٹو آفیسر انوسٹمنٹ بورڈ محمد الیاس غوری نے شرکاءکو موجودہ اجلاس کے ایجنڈے اور گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی -