پنجاب پراونشل بنک کا زرعی قرضوں کا اجراءمکمل

30 جنوری 2015

لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل ربیع 2014-15ءکیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں 10 ہزار 150 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 55 ہزار 704 کاشتکار ممبران میں ایک ارب 84 کروڑ 18 لاکھ 19 ہزار 780 روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں تاکہ کاشتکار اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے فصل خریف 2014ءکی وصولی کے سلسلہ میں 97.63 فیصد کے حساب سے ایک ارب 84 کروڑ 96 لاکھ 71 ہزار 549 روپے وصول کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے رواں سال کیلئے 11 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔