عمرہ پروازوں کا شیڈول درہم برہم‘ زائرین اذیت میں مبتلا

30 جنوری 2015

لاہور (خبرنگار) شاہین ائر لائنز کی عمرہ پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہونے سے عمرہ زائرین کی پریشانیوں اور مشکلات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز صبح ساڑھے 10بجے جدہ عمرہ زائرین کو لے کر آنے والی شاہین ائر لائنز کی پرواز کی آمد کا عمرہ زائرین کے عزیز و اقارب سارا دن انتظار کرتے رہے اور پرواز لاہور نہ پہنچنے پر انہوں نے احتجاج بھی کیا مگر جدہ سے آنے والی پرواز رات گئے تک بھی لاہور نہیں پہنچی تھی۔