گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور

30 جنوری 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان انجم گوندل نے دس سالہ گھریلو ملازمہ انصر پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کلیم اور اس کی بیوی صائمہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ مسلم ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہے۔