پاکستان کیساتھ سٹیل، کنسٹرکشن، ہائر ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون کے آثار ہیں: سربراہ چینی وفد
لاہور(کامرس رپورٹر ) چین کے جیانگ سو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر وینگ گونگوئی نے کہا ہے پاکستان اور چین کے درمیان سٹیل ، کنسٹرکشن، اور ہائر ایجوکیشن کے شعبوں میںمشترکہ سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔ وہ گزشتہ روز پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایف پی سی سی آئی کے زونل آفس میں منعقدہ بزنس پروموشن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چینی وفد کے قائدWang Guougui نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں بدلتی ہوئی عالمی سیاسی و معاشی صورتحال کے پیش نظر ایک دوسرے کے زیادہ قریب آ گئی ہیں۔