نیشنل ایکشن پلان: ناجائز اسلحہ کے خلاف 9 ہزار سے زائد آپریشن کئے: شجاع خانزادہ

30 جنوری 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے 10 یوم میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران 9223 سرچ اپریشن میں 315 ناجائز ہتھیار برآمد کئے گئے۔ جبکہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی پر 3 کلاشنکوف ، 18 رائفل، اور 20 پسٹل کے لائسنس منسوخ کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ انہوں نے یہ باتیں نیشنل ایکشن پروگرام کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کے لئے پولیس کو 500 مانیٹر سسٹم دیئے گئے ہیں۔