وزیر اعلیٰ مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کرائیں: زاہد مقصود بٹ

30 جنوری 2015

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کریں ۔ آپما کے صدر زاہد مقصود بٹ اور سینئر لیڈر خامس سعید بٹ نے کہا کہ لاہور کی قدیم ترین مارکیٹیں پیپر مارکیٹ، اردو بازار ، میڈیسن مارکیٹ اور گنپت روڈ وغیرہ چوک اردو بازار میں واقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر ناجائز سٹالز، ریڑھیوں کی بھرمار، سٹولز پر کتابوں کی فروخت، موٹر سائیکلوں کی بے ترتیب پارکنگ کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے ۔