کوتھم کے طلبہ و طالبات انٹرنیشنل استنبول گسٹرونومی فیسٹیول 2015میں حصہ لینے کیلئے استنبو ل چلے گئے
لاہور (پ ر) کالج آف ٹورزم اینڈ ہوسپٹیلٹی مینجمنٹ(کوتھم) کے تیس طلبہ و طالبات پر مشتمل ٹیم تیرویں انٹرنیشنل استنبول گسٹرونومی فیسٹیول 2015 میں شمولیت کیلئے استنبول چلی گئی۔یہ سالانہ تقریب عام طور پر فروری کے شروع میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیف سوسائٹی کے جھنڈے تلے منعقد ہوتی ہے۔ کوتھم کے طلبہ و طالبات ہر سال اس فیسٹیول میں ہونے والے مقابلے میں شرکت کرتے ہیں۔پچھلے سال بھی تُرکی میں ہونے والے اس مقابلے میںکوتھم پاکستان کی ٹیم نے دو برونز میڈل اور ایک سلور میڈل اپنی بہترین کارکردگی کے عوض جیتے تھے۔