ایف بی آر کے ممبر, 3 ڈی جیز سمیت 374 افسران کے ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف

30 جنوری 2015

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے قائم ادارے ایف بی آرکے گریڈ کے21کے ایک ممبر اور 3 ڈائریکٹرزجنر ل اور کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز سمیت گریڈ17 تا گریڈ21 کے مجموعی طور پر 374افسران کے ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں گریڈ21 کے 4، گریڈ 20 کے 11،گریڈ 19 کے55، 18 کے 92 اور گریڈ 17کے212 افسران شامل ہیں۔ ایک رپو رٹ کے مطابق ایف بی آرکے اپنے افسران نے ٹیکس ایئر 2014کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے، جن میں گریڈ اکیس کے 4 افسران میں ایف بی آر کے ممبر خالد محمود،3 ڈائریکٹرز جنرل سجاد حیدر افضل چیمہ ،طارق احد نواز، روبینہ اطہر کے علاوہ جن چیف کمشنرز، کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز، کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ڈپٹی کمشنرز، سیکنڈ سیکریٹریز،اسسٹنٹس نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ان میں سے گریڈ 20 کے 11 افسران میں گریڈ 20 کے کلکٹر نجیب الرحمن عباسی، کمشنر ان لینڈ ریونیو مرزا خان، ڈائریکٹر جنرل سمیرا نذیر خان، ڈائریکٹر میر بادشاہ خان وزیر،کلکٹر مکرم جاہ انصاری، ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم خان، چیف ڈاکٹر آصف محمود جاہ، چیف کمشنر ڈاکٹر منظور احمد، کلکٹر سید ذوالفقار علی شاہ کاظمی، ڈائریکٹر لا رانا محمد لقمان شامل ہیں۔